نئی دہلی،28؍اگست(آئی این ایس انڈیا) خواتین اور بچّوں کی بہبود کی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے خواتین کو با اختیار بنانے سے متعلق جی -20 کی اب تک کی پہلی وزارتی کانفرنس سے خطاب کیا۔ یہ کانفرنس کل اٹلی میں سانتا مارگریٹا لی گیورے کے مقام پر مخلوط شکل میں منعقد ہوئی تھی۔ مرکزی وزیرنے باہمی اشتراک کے ذریعہ جنسی اورخواتین پر مرکوز مسائل کو حل کرنے کے تئیں بھارت کے عزم کی مزید توثیق کی۔
وزیر نے بھارت میں جنسی مساوات کوپروان چڑھانے، بہترحفظان صحت سے متعلق سہولیات کو مستحکم بنانے اور خواتین کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کی غرض سے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کے ذریعہ کئے گئے مختلف اقدامات کو اجاگر کیا۔